قومی اسمبلی خزانہ کمیٹی نے سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس کی تجویز منظور کر لی۔ نوید قمر کی زیرصدارت قومی اسمبلی خزانہ کمیٹی کا وقفے کے بعد دوبارہ اجلاس ہوا جس میں سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس کی تجویز منظور کی گئی۔ ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ یوٹیوب سے ڈالرز بینک میں آئیں گے تو وہاں ودہولڈنگ ٹیکس لگے گا اور ملک میں اس وقت سوشل میڈیا سے کمائی 10ارب روپے تک ہے، سوشل میڈیا سے آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگے گا۔ اجلاس میں وراثت میں ملنے والی پراپرٹی اور پلاٹس کی فروخت پر کیپیٹل گین کی تجویز دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ وراثت میں ملنے والی جائیداد کی لاگت مالک کی وفات کےدن کی مارکیٹ ویلیو تصور ہو گی، فیملی سیٹلمنٹ کے ذریعے منتقل ہونے والی وراثتی جائیداد کو قانونی تحفظ ملےگا جس دن والد کی وفات ہو گی اسی دن سے پراپرٹی کی اصل قیمت تصور ہو گی۔






