فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں فرانس نے سخت مقابلے کے بعد پیراگوئے کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا اور اب فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔ امریکا کے شہر فلاڈیلفیا میں کھیلے گئے میچ میں فرانس کو کامیابی کے لیے بھرپور جدوجہد کرنا پڑی۔ پیراگوئے نے دفاعی حکمت عملی اپناتے ہوئے فرانسیسی حملوں کو کافی دیر تک ناکام بنائے رکھا، تاہم میچ کے 70ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی ڈیزائرے دوئے کو پنالٹی ایریا میں فاؤل کیے جانے پر وی اے آر جائزے کے بعد فرانس کو پنالٹی ملی۔ کپتان ایمباپے نے پنالٹی کو کامیابی سے گول میں تبدیل کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جو میچ کا فیصلہ کن گول ثابت ہوا۔ اس گول کے ساتھ ایمباپے نے ورلڈ کپ 2026 میں اپنے گولز کی تعداد 7 کر دی اور اس ٹورنامنٹ میں گولڈن بوٹ کی دوڑ میں لیونل میسی کی برابری بھی کر لی۔ اس کے علاوہ یہ ان کے ورلڈ کپ کیریئر کا 19واں گول بھی تھا۔ میچ کے آخری لمحات میں پیراگوئے نے برابری کے لیے بھرپور کوشش کی، تاہم فرانسیسی گول کیپر مائیک مینیان نے اہم سیو کر کے اپنی ٹیم کی برتری برقرار رکھی، جبکہ دفاع نے بھی کئی خطرناک حملے ناکام بنائے۔ اس فتح کے بعد فرانس نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں اس کا سامنا مراکش سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ شائقین کی خاص توجہ کا مرکز ہوگا کیونکہ 2022 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھی فرانس نے مراکش کو شکست دی تھی۔ مزید دریافت کریں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان کیوں بنایا گیا؟ عاقب جاوید نے وجہ بتادی
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ انگلینڈ نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس سے متعلق حساس دستاویزات لیک، ایپل میں کھلبلی
- اسلام آباد میں ایئرفورس کے بہادر گروپ کیپٹن عاصم خاتون کو بچاتے ہوئے شہید
- 5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ دن ہے، جب عوام کے مینڈیٹ، آئین اور پارلیمانی جمہوریت پر شب خون مارا گیا: بلاول بھٹو
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






