گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تین تھروز پر مشتمل کوالیفائنگ راؤنڈ میں کوئی ایتھلیٹ 84 میٹر کا اسٹینڈرڈ مارک حاصل نہ کرسکا۔ بہترین تھرو کی بنیاد پر ٹاپ 12 کھلاڑیوں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ارشد ندیم کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78.63 میٹر کی تھرو کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے۔ پاکستان کے یاسر سلطان فائنل میں جگہ نہ بناسکے، یاسر سلطان 74.36 میٹر کی تھرو کے ساتھ 14 ویں نمبر پر رہے۔ بہاماس کے کیشون 78.60 میٹر، بھارت کے روہت یادیو 78.37 میٹر اور یش ویر سنگھ 78.36 میٹر کی تھرو کے ساتھ ٹاپ 12 میں شامل ہیں۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے والکوٹ 78.26 میٹر اور نائجیریا کے این نیمدی نے 75.27 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔






