کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) 2026 میں پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز نے ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ کولن منرو نے 33 گیندوں پر 46 اور نکولس پورن نے صرف 17 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ فالکنز کی جانب سے راحکیم کارن وال اور جوشوا جیمز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاداب خان نے 4 اوورز میں صرف 8 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فالکنز کی ٹیم ایک موقع پر مشکلات سے دوچار تھی اور 13ویں اوور کے آغاز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بناچکی تھی۔ اس موقع پر شاداب خان نے ذمہ داری سنبھالی اور کوسل پریرا کے ساتھ مل کر میچ کا نقشہ ہی بدل دیا۔ شاداب خان نے صرف 20 گیندوں پر ناقابل شکست 52 رنز بنائے، جس میں کئی بلند و بالا چھکے شامل تھے، جبکہ کوسل پریرا 34 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں نے صرف 33 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ فالکنز کو آخری 3 اوورز میں 37 رنز درکار تھے، لیکن 18ویں اوور میں شاداب خان نے ناتھن ایڈورڈ کے خلاف 27 رنز بٹور کر میچ کو یکطرفہ کردیا۔ انہوں نے اوور کی پہلی چار گیندوں میں 3 چھکے لگائے۔ اس کے بعد آخری دو اوورز میں 11 رنز درکار تھے، جسے شاداب نے ٹیرنس ہائنڈز کی گیندوں پر مزید دو چھکے لگا کر مکمل کردیا۔ فالکنز نے ہدف 18.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شاداب خان کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس کامیابی کے بعد اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز نے CPL 2026 کی پوائنٹس ٹیبل پر اہم پیش رفت کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- مصنوعی ذہانت سے لیس آگ بجھانے والے ڈرونز تیار
- متحدہ اپوزیشن کا مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
- امریکا اسلام آباد مفاہمتی یاداشت کی پاسداری میں بارہا ناکام رہا، ایرانی سپیکر کی فیلڈ مارشل سے ملاقات میں گفتگو
- موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- سونے کی قیمت میں ایک بار پھر پر لگ گئے
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






