مسلم لیگ ن کے افتخار گیلانی آزادکشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان نے 14ووٹ حاصل کیے۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 32 ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے 14 اراکین ہیں۔ 7 نشستوں پر… افتخار گیلانی پہلی بار 2011میں منتخب ہوکر آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پہنچے تھے، افتخار گیلانی آزادکشمیر کے وزیرتعلیم بھی رہ چکےہیں۔ خیال رہے کہ افتخار گیلانی حالیہ انتخابات میں ٹیکنو کریٹ نشست پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ نون نے آزادکشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں بیرسٹر افتخار گیلانی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کیا تھا۔ اجلاس میں رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر اور نومنتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق، ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری اور بیرسٹر افتخارگیلانی سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 32 ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے 14 اراکین ہیں۔ 7 نشستوں پر انتخابات ہونا ابھی باقی ہیں۔






