حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سےجاری اعلامیےکے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 390 روپے 12 پیسےفی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 ستمبر کیلئے ہوں گی۔ یاد رہےکہ حکومت نےگزشتہ روز بھی پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

