سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت کوشال مینڈس کریں گے جبکہ اسکواڈ میں کامل مشارا، سنتھ جے وردھنے، لاہیرو اُدارا اور سہان اراچیگے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کمندو مینڈس، سابق کپتان دسُن شناکا، چمندو وکرما سنگھے، دونیتھ ویلالاگے اورمہیش تھیکشانا بھی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ سری لنکن اسکواڈ میں وجے اکانتھ ویاساکانتھ، دُشمانتا چمیرا، بینورا فرنانڈو، نوان توشارا اور ایشان ملنگا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیمیں 9، 11 اور 13 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان، سری لنکا اورانگلینڈ کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز کا انعقاد ہوگا، تین ملکی سیریز کے میچز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اورلاہورمیں کھیلے جائیں گے۔ تین ملکی ون ڈے سیریز میں میزبان پاکستان کے علاوہ انگلینڈ اورسری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ سری لنکا کے اسکواڈ میں تجربہ کارکھلاڑیوں کے ساتھ نوجوان کرکٹرز کو بھی موقع دیا گیا ہے، جس سے ٹیم میں تجربے اورنوجوان صلاحیتوں کا امتزاج نظر آتا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکو تین ملکی ون ڈے سیریز سے قبل اہم تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں راولپنڈی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران اپنی ٹیم کمبی نیشن اور کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچیں گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کی توجہ تین ملکی ون ڈے سیریز پر مرکوز ہوگی، جس میں انگلینڈ بھی ایکشن میں نظر آئے گا۔