سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے سری لنکا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، کوشال مینڈس سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سری لنکن اسکواڈ میں پاتھم نسانکا، اوشکا فرنینڈو، کوشال مینڈس اور کمیل مشرا شامل ہیں جبکہ داسن شناکا، ویلالاگے، مہیش تھکشانا اور چمیرا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ پاکستان،سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے۔