پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 اور ون ڈے کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس کے مطابق صاحبزادہ فرحان مختصر فارمیٹ کی قیادت کریں گے جبکہ شاہین آفریدی کو برقرار دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم اجلاس میں سری لنکا کے ساتھ ٹی 20 سیریز کیلیے اسکواڈ اور کپتان کی تبدیلی کا اعلان کردیا۔ سری لنکا کیساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز کیلیے شاہین شاہ آفریدی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اور تیسرا 13 اکتوبر کو ہوگا۔ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع بطور وکٹ کیپر سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ اور صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم بھی 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز ہوگی۔ ون ڈے ٹرائی سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ ٹرائی سیریز کے باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔ ون ڈے کیلیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیم کی قیادت بدستور شاہین شاہ آفریدی کو دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ون ڈے اسکواڈ میں ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری اور حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ اور سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیم کی مینجمنٹ میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ اور شان ٹیٹ بولنگ کوچ ہوں گے جبکہ مائیکل اسمتھ بیٹنگ کوچ اور منصور امجد فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے منیجر جبکہ راولپنڈی کے لیے شفقت شبیر اور لاہور کے لیے سید نذیر احمد میڈیا منیجر ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق کرنل عثمان انواری سیکیورٹی منیجر، ڈاکٹر واجد علی رفاعی کو بطور ڈاکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

