ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 900 روپے کم ہوکر 4 لاکھ34 ہزار 536 روپے ہوگیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کا بھاؤ 772 روپے کم ہوکر 372544 روپے ہوگیا۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہوکر 4120 ڈالر ہوگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی تولہ سونے کی قیمت میں 3600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

