اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے اسپین میں پیش آنے والے حادثے میں اب تک 30 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حادثے میں ایک ٹرین آگے چلنے والی دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ہسپانوی ریلوے آپریٹر کے مطابق حادثے کے بعد میڈرڈ سے جنوبی علاقے اندلس جانے والی ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔

