ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا ہےکہ دہشت گردی کے سہولت کاروں میں سے ایک خیبرپختونخوا (کے پی) کی نااہل حکومت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کےعوام امن واستحکام کا مطالبہ کرتے ہیں، ہمارے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے واضح حکمت عملی موجود ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے سہولت کار اب موجود نہیں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کے خاتمے سے متعلق جواب سیاستدان بہتر دے سکتے ہیں، لیکن ہم سمجھتےکہ وہاں حکومت کی تبدیلی آئینی وقانونی ضوابط کے مطابق ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کےعوام امن واستحکام کا مطالبہ کرتے ہیں، ہمارے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے واضح حکمت عملی موجود ہے۔

