چیئرمین پیپلزپارٹی کے خون بہنے کے بیان پر سیاسی پارہ ہائی ہائی ہوگیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو آئین اور جمہوریت کے چیمپیئن بنتے ہیں لیکن عملی طور پر جمہوریت کے لیے ان کی کارکردگی صفر ہے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئین اپنی مرضی کے مطابق تشریح کرنے کا نام نہیں، پسند کی شق ہو تو آئین اچھا اور دوسری صورت میں غیر آئینی قرار دے دیا جاتا ہے۔ بلاول بھٹو کی باتیں ایسے ہیں جیسے وہ اپوزیشن لیڈر ہوں، حالانکہ تین صوبوں اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے،سندھ میں سترہ سالہ حکمرانی کے بعد بھی اسے عوامی مسائل کا جواب دینا ہوگا۔ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان ملوث ہیں۔

