وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، 100 روزہ ترقیاتی پروگرام پر بریفنگ

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ آزاد کشمیر پر ان کا شکریہ… ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت ملنے تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ آزاد کشمیر پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں علاقے میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں حال ہی میں اعلان کیے گئے 100 روزہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں میں وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔