اسلام آباد میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کا آغاز

اسلام آباد میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کا آغاز ہوگیا۔اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیےکے عسکری سربراہان، وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور انٹیلی جنس چیفس شریک ہیں۔ اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے 2 اجلاس سعودی عرب اور ترکیے میں ہوچکے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹیجیک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی میں تینوں ممالک کے دو، دو نمائندے شامل ہیں۔ اجلاس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلےسکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود بھی شریک ہیں جو اجلاس کے انتظامی و ادارہ جاتی رابطوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے 2 اجلاس سعودی عرب اور ترکیے میں ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دفاعی تعاون، علاقائی سکیورٹی امور، خطےبالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور یمن سعودی عرب جنگ پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شام کی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا معاملہ بھی زیر غورآنے کا امکان ہے جبکہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حتمی نام کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔