انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوا اور ایک ڈالر کا بھاؤ 298 روپے کا ہے۔ انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر 1.12 روپے سستا ہو کر 297 روپے 70 پیسے کا ہے، گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 298 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث گزشتہ کئی روز سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کی وجہ سے آج پاکستان میں چینی کے ریٹ کم ہو رہے ہیں، بجلی، پیٹرول کے ریٹ بھی کم ہوں گے، ڈالرکا ریٹ مسلسل کم ہو رہا ہے، آپریشن جاری اور اسمگلنگ بند رہی تو ڈالر 250 روپے تک بھی جاسکتا ہے۔ ملک بوستان نے مطالبہ کیا ہےکہ ڈالر بیچنے کے لیے آنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ بلیک مارکیٹ نہ چلے جائیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015