عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ان کے گھر سے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ شیخ رشید کے وکیل عبدالرازق نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ رشید کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے، ان کو سادہ کپڑوں میں ملبوس لوگوں نے گرفتار کیا۔ وکیل نے بتایا کہ شیخ رشید کے 2 بھتیجوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔






