گلگت بلتستان میں سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے باعث2 ہفتوں سے معطل انٹر نیٹ فور جی ڈیٹا سروس بحال کر دی گئی۔ حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے امن و امان کی صورتحال معمول پر آنے کے بعد وزارت داخلہ کو انٹر نیٹ فور جی سروس کی بحالی کے لیے بھیجے گئے خصوصی مراسلے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو انٹر نیٹ فور جی سروس کی بحالی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ، جس پر پی ٹی اے نے فوری عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے پیر کو فور جی سروس بحال کر دی۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں گزشتہ2ہفتوں سے امن و امان کی صورتحال کو معمول پر لانے اور سوشل میڈیا پر شرپسند عناصر کی جانب سے اشتعال انگیز مواد کی تشہیر روکنے کے لیے مفاد عامہ کے پیش نظر فور جی ڈیٹا سروس کی بندش کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم امن و امان کی صورتحال معمول پر آنے اور طلبا اور آن لائن بزنس سے وابستہ کمپنیوں اور فری لانسرز کو درپیش مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت نے انٹر نیٹ سروس کو فوری بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ گلگت بلتستان حکومت نے عوام سے اپیل کی کہ انٹرنیٹ سروسز کے مثبت اور تعمیری استعمال کو یقینی بنائیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015