کراچی: لینڈنگ کرتے طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے تشویشناک واقعات

کراچی میں مسافر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ماڈل کالونی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، پہلوان گوٹھ اور سہراب گوٹھ سے لیزر لائٹ مارنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ ائیر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) ذرائع کا کہنا ہےکہ پائلٹس نے لیزر لائٹ مارنے کی شکایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھی کراچی سے دبئی اور جدہ جانے والی دو پروازیں لیزر لائٹ کی زد میں آئیں۔ رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیزر لائٹ پڑنے سے طیارے کے پائلٹ کو لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری ہوتی ہے،گزشتہ ہفتے کے دوران طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔