گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی

ڈالر کی قدر میں کمی کے ثمرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اور گھی کی فی کلو قیمت میں 34 روپے تک کمی ہوگئی ہے۔ گھی کی فی کلو قیمت میں 34 روپے تک کمی ہو گئی، جس کے بعد درجہ سوم گھی کی فی کلو قیمت 356 روپے اور درجہ دوم کی فی کلو قیمت 454 روپے ہوگئی۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق درجہ سوم گھی کی فی کلو قیمت 356 روپے ہوگئی ہے، اور درجہ دوم کی فی کلو قیمت 454 روپے ہوئی ہے۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ درجہ اول کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے کلو کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد درجہ اول گھی 540 روپے اور کوکنگ آئل 550 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔