وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی کے لئے پے پال کو بزنس ماڈل آفر کردیا ہے ، امید ہے دو ماہ میں پے پال کے پاکستان آنے یا نہ آنے کا فیصلہ ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ، نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی نے پے پال کو بزنس ماڈل آفر کیا ہے ، پے پال کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے پاکستان آنےپرآمادہ کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔ عمرسیف کا کہنا تھا کہ امید ہے 2 ماہ میں پے پال کے پاکستان آنے یا نہ آنے کا فیصلہ ہوجائے گا، ماضی میں پے پال کو کبھی صحیح کیس بنا کر نہیں دیا گیا، تھرڈ پارٹی کے ذریعے پے پال کو آنے کی آفر کی ہے۔ پے پال کی آمد سے فری لانسرز کیلئے دوسرے ممالک سے رقوم کی منتقلی آسان ہوجائے گی، وزارت آئی ٹی اور سٹرائپ کے درمیان بھی بات چیت چل رہی ہے ، امید ہے سٹرائپ بھی جلد پاکستان سے سروسز کا آغاز کر دے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کرغزستان میں پاکستانی طلباء پر تشدد،: کرغز ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، ڈی مارش کا فیصلہ
- جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
- بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافہ متوقع؟
- کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی: پاکستانی طلبہ کی حفاظت سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں: دفتر خارجہ
- معذور افراد کے لیے ایپل کے نئے فیچر کا اعلان
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015