پاکستان میں روسی سفارتی مشن نے ایران کے راستے پاکستان کو ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی کی فراہمی کی تصدیق کر دی۔ یہ فراہمی دونوں ممالک کے درمیان توانائی کی تجارت میں ایک توسیعی اقدام کے تحت ہوئی ہے۔ اس سے قبل 11 جون کو پاکستان نے ایک لاکھ ٹن روسی خام تیل رعایتی قیمت پر درآمد کیا… سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایل پی جی کی ترسیل کا اعلان کرتے ہوئے روسی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ روس نے پاکستان کو 100 ہزار میٹرک ٹن کی مقدار میں ایل پی جی کی پہلی کھیپ ایران کے سرخس خصوصی اقتصادی زون کے ذریعے فراہم کی ہے جبکہ دوسری کھیپ پر مشاورت جاری ہے۔ پاکستان پہلے ہی خلیجی منڈیوں سے درآمد شدہ خام تیل کو روسی تیل کے ساتھ باہم ملانا شروع کر چکا ہے۔ پاکستان آئل ریفائنری کے ایک اعلیٰ عہدیدار زاہد میر نے گذشتہ ماہ میڈیا کو بتایا تھا کہ ملک نے روسی خام تیل کو کامیابی سے پراسیس کر لیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو کے ساتھ سپاٹ ڈیل تکنیکی اور تجارتی دونوں لحاظ سے قابلِ عمل تھی۔ توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے پاکستان اپنے خام تیل کا تقریباً 20 فیصد رعایتی نرخوں پر روس سے درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پیٹرولیم کلب پاکستان کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق 4,600 میٹرک ٹن کی کل سالانہ کھپت کے ساتھ پاکستان مقامی پیداوار کے ذریعے اپنی ایل پی جی کی ضروریات کا تقریباً 43 فیصد پورا کرتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کرغزستان میں پاکستانی طلباء پر تشدد،: کرغز ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، ڈی مارش کا فیصلہ
- جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
- بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافہ متوقع؟
- کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی: پاکستانی طلبہ کی حفاظت سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں: دفتر خارجہ
- معذور افراد کے لیے ایپل کے نئے فیچر کا اعلان
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015