ملک میں تقریباً دو ماہ بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کے باعث یکم سے 15 اکتوبر کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 سے 19 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ نگراں حکومت کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا یہ پہلا موقع ہوگا، 15 اگست سے 15 ستمبر کے درمیان پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 58.43 روپے اور 55.83 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر ریٹیل سطح پر 331 سے 333 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے اور انٹربینک و اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری جب کہ موجودہ ٹیکس ریٹس اور دیگر اوور ہیڈز کی بنیاد پر آئندہ جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 15 سے 19 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔ حکومت پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتی ہے تو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 سے 12 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے جب کہ لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تو ڈیزل کی قیمت میں 5 سے 8 روپے فی لیٹر کمی ہوگی۔ اس وقت تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) صفر ہے مگر حکومت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی وصول کر رہی ہے جب کہ ایچ ایس ڈی اور دیگر پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔ اس کے علاوہ حکومت پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر 22 سے 23 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کر رہی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ کا بڑا مطالبہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار
- سعودی عرب کا فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی کیوں مانگ لی؟
- پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015