نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور نگراں حکومت نے سابق وزیراعظم کی آمد کے حوالے سے منصوبہ بندی کے لیے وزارت قانون سے رابطہ کیا ہے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر حکومت چاہتی ہے کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے۔ اسی لیے ان کی وطن واپسی پر ممکنہ گرفتاری اور جیل بھیجنے سے متعلق وزارت قانون سے رائے بھی طلب کی ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آئندہ چند ہفتے میں ملک میں انتخابی گہما گہمی نظر آئے گی۔ اگر کوئی ایک سیاسی رہنما الیکشن میں حصہ نہیں لے پاتا تو اس سے انتخابی بحران پیدا ہوا تو نگراں حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی یہ بحران روکنا ہمارا مسئلہ ہے۔ اگر الیکشن کے نتیجے میں بحران پیدا ہوتا ہے تو یہ پورے معاشرے اور ریاست کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی موجودہ صورتحال میں لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کا مقابلہ فوج سے نہیں بلکہ ریاست سے ہے، اگر عدالتوں سے کوئی ریلیف نہ ملا تو پھر بدقسمتی سے چیئرمین پی ٹی آئی کو ان نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ قطعاً کوئی سختی نہیں برتی جائے گی تاہم جو منفی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں ان کے ساتھ قانون کے مطابق ضرور نمٹا جائے گا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ پارلیمان نے ایسے فیصلے کیے جس کے ذریعے نگراں حکومت کو طویل مدتی سخت معاشی فیصلوں کا اختیار دیا گیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015