عمران خان سے متعلق نگراں وزیر اعظم کے بیان پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) سے جاری بیان میں کہا کیا ہے کہ ریاست عوام سے ہوتی ہے اور عوام اس وقت تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے تحریک انصاف سب سے مقبول جماعت عمران خان سب سے مقبول رہنما ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کا بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ ایجنڈا تحریک انصاف کو سائیڈ لائن کرنے کا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کا مقابلہ ریاست سے نہیں بلکہ ریاست پر قابض آئین شکن ٹولے ہے، ریاست سے ناجائز قبضہ چھڑوانا ہر آئین پسند انسان کی ترجیح ہونی چاہئے۔ واضح رہے گزشتہ روز نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کا مقابلہ ریاست کے ساتھ ہے۔