نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ بلوچستان میں دہشتگردی کے جتنے بھی بڑے واقعات ہوئے ہیں، ان سب میں (بھارتی خفیہ ایجنسی) ’را‘ ملوث ہے، پاکستان میں دہشت گردوں اوران کےسہولت کاروں کیلئےکوئی جگہ نہیں،ان کے خلاف جتنا بڑا آپریشن کرنا پڑا کریں گے،دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے اور ہر پاکستانی کےخون کا بدلہ لیا… وزیراعلی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں نگران صوبائی وزراء کیپٹن (ر) زبیر جمالی،جان اچکزئی اور شانیہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میرسرفرازبگٹی نے کہا کہ ایک دفعہ پھردہشت گردوں نےمعصوم شہریوں کوٹارگٹ کرکے عید میلادالنبیﷺ کا جشن منانے والوں کو ہدف بنایا، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر 12 نے اعلان کیا ہےکہ مستونگ دھماکےکےزخمیوں کاہسپتالوں میں بہترین علاج ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ پر جو حملہ ہوا ہے، ہم نے اس کے ماسٹر مائنڈ کو مارا ہے، جو لوگ سہولت کاری کا کردار ادا کررہے ہیں، جو بھی کر رہا ہے، وہ کوئی بھی ہو، آپ اس کو جو بھی نام دے دیں، ہمارے لیے سب ایک ہی ہیں، سب کوایک جگہ سے ہینڈل کیا جارہا ہےاوران سب کے پیچھے (بھارتی خفیہ ایجنسی) ’ را’ ہے، بلوچستان میں جتنے بھی بڑے واقعات ہوئے ہیں، ان سب میں ’را‘ ملوث ہے، جو قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، ہم ان کے خلاف جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ بنیادی بات یہ ہے کہ ہم اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک جامع معائنہ کریں گے، اس طرح آپ نے دیکھا ہوگا کہ 12 ربیع الاول کے حوالے سے اس سے پہلے کوئی حملہ نہیں ہوا ہے، بلوچستان میں یہ پہلا حملہ ہے، جو 12 ربیع الاول کے حوالے سے ہوا ہے، اس سے پہلے ہزارہ کمیونٹی کو ٹارگٹ کیا جاتا رہا۔انہوں نے کہا کہ محرم کے حوالے سے بھی ٹارگٹ ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا گیا،آیا اس کے لیے ایس او پیز طے کی گئی تھیں،صوبائی حکومت اپنے طور پر دیکھ رہی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ڈیرہ بگٹی سے اغوا ہونے والے چار (فٹ بالر) تو آگئے ہیں اور باقی 2 بھی جلد بازیاب ہو جائیں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ریاست نے یہ تہیہ کر لیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس ہوگی اور ہم آخری دہشت گرد تک جائیں گے، انشا اللہ تعالیٰ ان کا قلع قمع کریں گے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے عید میلاد النبیؐ کے جلوس میں شرکت کرنیوالوں کو ٹارگٹ کیا، مستونگ دھماکے کے زخمیوں کا علاج معالجہ بہترین ہسپتالوں میں کرینگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015