نجی ٹی وی ٹاک شو میں جھگڑے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر افنان اللّٰہ کی درخواست پر شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ آبپارہ میں دفعہ 506، 352 کے تحت درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سینیٹر افنان اللّٰہ نے شیر افضل مروت کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل پر سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کا پروگرام اکھاڑا بن گیا تھا، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے وکیل شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللّٰہ دھینگا مشتی پر اتر آئے تھے۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران دونوں رہنما ایک دوسرے پر پل پڑے، پہلے دھکے دیے، ایک دوسرے کو تھپڑ دے مارے اور مکوں کی بارش کردی۔ پروگرام کے سیٹ پر موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کروایا تھا اور دونوں کو علیحدہ کیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش ناکام ، 2 کرنل گرفتار
- وہ غلطیاں جو اسمارٹ فونز کیلئے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں
- چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونے کا یہ فائدہ جان لیں!
- لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
- عامر کی آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت سے متعلق اہم خبر آگئی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015