پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وکیل نعیم پنجوتھہ کا ویڈیو پیغام شیئر کیا۔ ویڈیو میں پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل عمران خان کے حوالے سے متعدد دعوے کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کو ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے، ان کی جان کو شدید خطرہ ہے۔ نعیم پنجوتھہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ایک انتہائی تنگ و تاریک سیل میں رکھا گیا ہے جس میں واک کرنے کی گنجائش بھی موجود نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سی کلاس میں رکھا گیا، چھوٹے سے سیل میں قید کیا گیا جہاں موومنٹ پر پابندی ہے۔ عمران خان کو دیے گئے کھانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ محفوظ کھانے کے حوالے سے ہماری جو درخواست ہے وہ ابھی تک تاخیر کا شکار ہے، محفوظ کھانے کے حوالے سے ہماری تشویش برقرار ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے مطالبہ کیا کہ ان کیمرہ کے بجائے اوپن ٹرائل کیا جانا چاہیے۔ نعیم پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ اپنے تحفظات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیر کو درخواست جمع کروائی جائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015