وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کردی ہے۔ خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کردی گئی ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے ہوگی۔ وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے کم کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل اور ایکسچینج ریٹ میں بہتری کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوگا۔ نگران وفاقی حکومت نے 16 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ کر دیا تھا اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک ساتھ 26 روپے 2 پیسے کا اضافہ کردیا تھا، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 331 روپے 38 پیسے ہوگئی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 34 پیسے اضافہ کرکے قیمت 329 روپے 18 پیسے مقرر کردی گئی تھی۔ یاد رہے کہ 31 اگست کو نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مسلسل دوسری مرتبہ اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی تھی۔ 31 اگست کو نگران حکومت کو آئے ابھی ایک ماہ کا بھی عرصہ نہیں ہوا تھا لیکن اس کے باوجود لگاتار دوسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا اور اس عرصے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا تھا۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015