نگراں وزیراطلاعات بلوچستان نے مستونگ دھماکے کے شہدا کے لواحقین کو فی کس 15 لاکھ روپے، شدید زخمی کو5 لاکھ اور معمولی زخمی کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ دہشت گردی سے پڑوسی ملک تانے بانے ملتے ہیں، پہلے بھی دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے رہے ہیں، پاکستان کےعوام بالخصوص بلوچستان کے باسی دہشت گردوں کیخلاف کھڑے ہیں، تمام ریاستی طاقت سے دہشت گردی کو شکست دیں گے، ہم ملک کےایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔ نگراں وزیراطلاعت نے مستونگ دھماکے کے شہدا کے لواحقین کو فی کس 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سانحے کے شدید زخمی کو 5 لاکھ اور معمولی زخمی کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، وفاقی حکومت سے رابطےمیں ہیں تاکہ پیکج کو بڑھایا جا سکے۔ جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ سے دہشتگردوں کو فائدہ ہوتا ہے، جس کی روک تھام کیلئےاقدامات کیےجائیں گے، ایرانی تیل کے حوالے سے اقدامات کو تیز کیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015