چمن بارڈر کراسنگ کے فرینڈ شپ گیٹ پر تعینات افغان فوجی کی راہگیروں پر بلااشتعال اندھا دھند فائرنگ سے 12 سالہ بچے سمیت دو پاکستانی شہید ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چمن منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی بچہ جسے سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر باہر نکالا تھا، زیر علاج… آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد کے ساتھ چمن بارڈر کراسنگ کے فرینڈ شپ گیٹ پر تعینات ایک افغان فوجی نے پاکستان سے افغانستان جانے والے راہگیروں پر بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 سالہ بچے سمیت دو پاکستانی شہری شہید اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ زیرو لائن پر واقع آؤٹ باؤنڈ گیٹ پر پیش آیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے گناہ مسافروں کی موجودگی میں فائرنگ کے تبادلے سے گریز کیا تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چمن منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی بچہ جسے سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر باہر نکالا تھا، زیر علاج ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکام سے اس غیر ذمے دارانہ اقدام اور لاپرواہی کی وجہ دریافت کی گئی ہے اور مجرم کو پکڑ کر پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ افغان حکام سے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ذمہ داری اور نظم وضبط کا مظاہرہ کریں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مثبت اور تعمیری دوطرفہ تعلقات کے ذریعے امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے، تاہم اس طرح کے ناخوشگوار واقعات سے خلوص نیت اور مقصد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ دریں اثنا نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد چمن باب دوستی پر افغان حدود سے فائرنگ کی گئی جس میں دو پاکستانی شہری شہید ہوئے۔ شہداء میں ایک بزرگ شہری اور ایک بچہ شامل ہے۔ سرفرازبگٹی نے کہا کہ بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستانی فورسز نے کمال تحمل اور برد باری کا مظاہرہ کیا اور شہریوں کی موجودگی کے باعث ہمارے جوانوں نے جوابی فائرنگ سے گریز کیا۔ امید ہے کہ افغان حکومت اس واقعے پر سخت کارروائی عمل میں لائے گی۔ایسے واقعات دو طرفہ تعلقات پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015