سندھ کے ضلع شکار پور میں خان پور کے علاقے کچے کوٹ شاہو میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خان پور کے علاقے کچے کوٹ شاہو میں پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا اور مبینہ طور پر ایس ایچ او کوٹ شاہو محبوب بروہی، ہیڈ محرر سمیت تمام اہل کاروں کو اغوا کرکے لے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم اغوا کار پولیس اہل کاروں کو لے کر کچے کے علاقے میں فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی شکارپور پولیس میں بھگدڑ مچ گئی اور بھاری نفری کوٹ شاہو کچے کے علاقے میں طلب کر لی گئی۔ دریں اثنا نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے شکارپور میں ایس ایچ او کوٹ شاہو سمیت 5 اہل کاروں کے اغوا پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس کو فون اور شکارپور پہنچ کر مغویوں کی بازیابی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈاکو اغوا کر کے لے جائیں تو عوام کی حفاظت کا اللہ حافظ ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا جنگل کا قانون چل رہا ہے یا پولیس سوئی ہوئی ہے؟۔ ایس ایس پیز اور ڈی آئی جیز گھروں میں بیٹھ کر پولیسنگ کرتے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔ ایسے پولیس افسران کی اس صوبے کو اور یہاں کے عوام کو کسی صورت ضرورت نہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- موسم گرما کی تعطیلات سے قبل اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
- کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
- پاکستان چین سے 15 ارب ڈالر قرض ادائیگی کیلئے 5 سال توسیع کا خواہاں
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015