کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں قادری مسجد کے زیر تعمیر عمارت گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ شاہ فیصل کالونی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ثاقب خان نے بتایا کہ مزدور زیر تعمیر عمارت کی آر سی سی چھت ڈالنے کے عمل میں مصروف تھے اور اسی دوران عمارت گرگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ 40 گز کا کارنر پلاٹ شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں واقع ہے جہاں گراؤنڈ فلور پہلے ہی خراب حالت میں تعمیر ہوچکا تھا اور اب فرسٹ اور سیکنڈ فلور تعمیر کیا جا رہا تھا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ بظاہر سلیب سے بنائی گئی پرانی چھت مزید دو فلورز کا وزن برداشت نہیں کر سکی اور اسی وجہ سے گر گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ایک راہ گیر ٹھیلے والا موقع پر ہیجاں بحق ہوگیا تھا اور 4 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکالا گیا تھا۔ ایس ایچ او نے کہا کہ مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹایا گیا اور وہاں سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مکان مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، جس کی وجہ سے انسانی جانیں گئیں اور لوگ زخمی بھی ہوئے۔ اس سے قبل ایدھی ریسکیو نے کہا تھا کہ تین منزلہ عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد ہوئی جس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد تین ہوگئی ہے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ ایک شہری کی لاش اور ایک زخمی کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ کورنگی پولیس نے بتایا تھا کہ منہدم ہونے والی عمارت زیر تعمیر تھی، پولیس اور ریسکیو حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ بیان مزید بتایا گیا تھا کہ عمارت میں 8 مزدور کام کر رہے تھے جن میں سے ریسکیو کیے گئے چار افراد معمولی زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ عمارت گرنے سے قریب میں موجود ایک اسٹال چلانے والا شہری جاں بحق ہوگیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015