بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 13 افراد جاں بحق

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 13 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 146 مرد، 80 خواتین اور 97 بچے شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 40 ہلاکتیں کوئٹہ جب کہ کچھی سے 24 اور ژوب سے 23اموات رپورٹ ہوئیں۔
صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 186 ہے ۔