حکومت بلوچستان محکمہ لوکل گورنمنٹ رورل ڈویلپمنٹ، بریس ٹیکنیکل اسسٹنس یورپی یونین کے تعاون اور ڈی اے آئی کی تکنیکی معاونت سے کمیونٹی لیڈ لوکل گورننس پالیسی کریکولم ماڈیولز کے حوالے سے پانچ روزہ ٹی او ٹی ٹریننگ کا انعقاد ھوا جس کا آغاز سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ نے کیا۔ ٹریننگ کے اختتامی روز شرکاء سے بات کرتے ہوئے بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ سی ایل ایل جی پالیسی میں جوائنٹ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیز بنائی جا رہی ہیں۔ پالیسی کا مقصد سیکشن رورل ڈویلپمنٹ ایکٹ87 کے تحت کمیونٹیز کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ حاصل کرنے والے شرکاء کی ذمہ داری ہے کہ پالیسی کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی زمہ داریوں کا تعین کریں۔ پانچ روزہ ٹریننگ میں بلوچستان کے دس اضلاع سے لوکل کمیونٹی لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ٹریننگ میں سی ایل ایل جی پالیسی سے متعلق مجوزہ کریکولم اور ٹریننگ ماڈیولز کے حوالے سے تفصیلی ٹریننگ آف ٹریننرز فراہم کی گئی۔ ٹریننگ میں سی ایل ایل جی سوشل موبلائزیشن، جوانٹ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان اور سوشل اکنامکس ڈویلپمنٹ کے حوالے سے لیکچرز فراہم کیے گئے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015