آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ تعلیم ایک آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے، طلباء چیلنجزکاحل تلاش کرنےکیلئےاپنی فکری وسائل کو بروئے کار لائیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےنیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے “ماسٹرکانووکیشن تقریب” میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،آرمی چیف جنرل عاصم منیرکاآمدپرنسٹ کےریکٹرنےاستقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیرنےنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو تمغوں سے نوازا،کانووکیشن میں بیچلرز،ماسٹرز اورپی ایچ ڈی کےطلبہ نےڈگریاں حاصل کیں،آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے گریجویٹس،ان کے والدین اورفیکلٹی کوبارکباد دی۔ آرمی چیف نے گریجوٹیس سے خطاب کرتے ہوئے ہونہار طلباء کی تربیت کیلئے تدریس اور سیکھنے کے عمل کیلئے سازگار ماحول قائم کرنے پر نسٹ کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کوئی آپشن نہیں بلکہ ایک ضرورت ہے۔ انہوں نے گریجوٹیس پر زور دیا کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا ادراک اور تجزیہ کریں اور ان مسائل کے حل تلاش کرنے کیلئے اپنی سمجھ بوجھ کا استعمال کریں۔ خیال رہے کہ کانووکیشن ویک کے دوران بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کورسز میں ساڑھے تین ہزار سے زائد گریجوٹیس ڈگریاں حاصل کریںگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- معذور افراد کے لیے ایپل کے نئے فیچر کا اعلان
- کرغزستان: مقامی افراد کے غیر ملکی طلبہ پر حملے، متعدد پاکستانی طلبہ زخمی
- فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ کا بڑا مطالبہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار
- سعودی عرب کا فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015