کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلیے گیس ٹیرف میں 193 فیصد اضافے کی منظوری دے دی، نئے گیس ٹیرف کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہوگا۔ نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے زیر صدارت ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کے اجلاس میں گیس ٹیرف میں اضافہ… اجلاس میں صنعت و پیداوار کی وزارتوں، وزارت توانائی و پٹرولیم، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، زلزلہ کی تعمیر نو اور بحالی اتھارٹی (ایرا) اور وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کردہ مختلف ایجنڈے کے نکات اور سمریوں پر غور کیا گیا۔ وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے مالی سال 2023-24 کے لیے قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتوں پر نظرثانی کے حوالے سے پیش کی گئی سمری پر بھی غور کے بعد وزارت کی طرف سے پیش کردہ ٹیرف شیڈول کے مطابق سمری کی منظوری دے دی گئی جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 کی بجائے یکم نومبر 2023 سے ہوگا۔ اجلاس میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ کھاد کی صنعت کے لیے گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبوں سے کہا جائے گا کہ وہ درآمدی لاگت کو برداشت کرنے کے لیے مزید فعال طریقے سے کام کریں۔ ای سی سی نے گندم کے اسٹریٹجک ذخائر کو برقرار رکھنے کے لیے ٹی سی پی کے ذریعے اوپن ٹینڈرنگ کے عمل کے ذریعے سال 2023-24 کے لیے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے 14 نومبر 2008 کے وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے تحت مخصوص ملنگ گندم درآمد کرنے کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی جبکہ درآمدی پالیسی آرڈر 2022 میں تجویز کردہ معیار پر پورا اترتے ہوئے ای سی سی نے وزارت کو تھرڈ پارٹی تصدیق کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کے کریڈٹ بڑھانے میں مدد کے لیے نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی لمیٹڈ کے قیام کے حوالے سے وزارت خزانہ کی سمری پر بھی غور کیا گیا اور اس کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ربیع سیزن 2023-24 کے لیے یوریا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کے حوالے سے پیش کردہ سمری کا تفصیلی جا ئزہ لینے کے بعد دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی فوری درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیر تجارت، صنعت و پیداوار گوہر اعجاز، وزیر برائے مواصلات، ریلویز، اور بحری امور شاہد اشرف تارڑ، وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات سمیع سعید، وزیر مملکت پاور اینڈ پیٹرولیم محمد علی نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے وزیر ڈاکٹر عمر سیف، وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان، چیئرمین ایس ای سی پی، وفاقی سیکرٹریز، اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ سرکاری افسران بھی شریک ہوئے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافہ متوقع؟
- کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی: پاکستانی طلبہ کی حفاظت سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں: دفتر خارجہ
- معذور افراد کے لیے ایپل کے نئے فیچر کا اعلان
- کرغزستان: مقامی افراد کے غیر ملکی طلبہ پر حملے، متعدد پاکستانی طلبہ زخمی
- فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ کا بڑا مطالبہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015