سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے اس لئے نہیں گیا کیونکہ میں پارٹی کا سینئر لیڈر نہیں ہوں، آنے والی حکومت سے مطالبہ ہے نیب کو ختم کریں۔ کراچی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب نے ملک کو مفلوج کردیا ہے، پانچواں سال ہے ہم یہاں آتے ہیں اور کچھ نہیں ہوتا، عدالتوں میں کیمرے لگائیں اورعوام کو دکھائیں ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے، لوگ 10،10سال سے انصاف کیلئے یہاں آرہے ہیں۔ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے5 ترامیم کیں، نیب کو ختم کرنے کی ایک ترمیم ہونی چاہئے، سابق چیف جسٹس نے ایک بینچ بنایا، اور پارلیمان کے بنائے گئے قانون کو ختم کردیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کیسز کو چلائیں اور بتائیں کہ ہم سے کیا غلطی ہوئی، ہم پر کیس کیا ہے، انصاف کا تقاضہ کہاں گیا اور انصاف کہاں گیا، ان کیسوں کو چلائیں،عوام کو دکھائیں کون سی کرپشن ہوئی ہے۔ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ موجودہ افسران پچھلوں کو دیکھتے ہیں تو کام کرنے کو تیار نہیں ہوتے، نیب جیسا ادارہ موجود ہے، جس کا کام سیاستدانوں کو توڑنا اور جوڑنا ہے، اعلیٰ عہدوں پر رہنے والوں کو انصاف نہ ملے توعام آدمی کو کیسے ملےگا، میرا آنے والی حکومت سے بھی مطالبہ ہے نیب کو ختم کریں۔ شاہد خاقان نے کہا کہ نوازشریف کے استقبال کیلئے اس لئے نہیں گیا کیونکہ میں پارٹی کا سینئر لیڈر نہیں ہوں۔ اس سے قبل احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شریک ملزم ارشدمرزا کی جانب سے حاضری سے استثناکی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی7 نومبر تک ملتوی کردی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ کا بڑا مطالبہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار
- سعودی عرب کا فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی کیوں مانگ لی؟
- پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015