سابق رکن اسمبلی روبینہ شاہین وٹو کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سےاسلام آباد میں جیالے رہنماؤں کی ملاقاتیں کیں ۔جن میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران اوکاڑہ سے سابق رکن اسمبلی روبینہ شاہین وٹو پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے روبینہ شاہین وٹو کو پارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہا۔ اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں پی پی پی میں شمولیت کے بعد سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور وٹو کی صاحبزادی اور سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی روبینہ شاہین وٹو کی ملاقات ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے روبینہ شاہین وٹو کو پارٹی میں… pic.twitter.com/SnxkOgvVsv — PPP (@MediaCellPPP) October 24, 2023 اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف بھی موجود تھے ۔ ملاقات کےدوران پنجاب خصوصااوکاڑہ کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی رہنما سردار عمرگور گیج ، ندیم افضل چن اورمحمدعلی شاہ باچہ اور شازی خان نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کیں۔ اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی بلوچستان کے رہنما سردار عمر گورگیج، پی پی پی پنجاب کے رہنما ندیم افضل چن اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنما محمد علی شاہ باچہ اور شازی خان نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی،… pic.twitter.com/lilI8h47r1 — PPP (@MediaCellPPP) October 24, 2023