شہر قائد میں یکم نومبر سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک کا کہنا ہے کہ ٹریفک چالان کی رقم میں اضافے کی منظوری کے بعد اب یکم نومبر سے بھاری جرمانے ہوں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ون وے کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار جبکہ گاڑی کو 3 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 500 روپے کا جرمانہ ہوگا جبکہ ہیڈ لائٹ روشن نہ ہونے پر موٹر سائیکل سوار کو 600 روپے اور گاڑی ڈرائیور کو 800 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ سگنل توڑنے والے موٹر سائیکل اور کار سوار کو 500 روپے جرمانہ ہوگا جبکہ رنگین شیشے پر گاڑی کے چالان کی مد میں 1200 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل سڑک پر لانے والا 1000، کار ڈرائیور 1500 روپے جرمانہ ادا کرے گا۔ کم عمری میں موٹر سائیکل چلانے والے کو 1500، گاڑی چلانے والے کو 2000 روپے جرمانہ کیا جائے ہوگا۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار پر 2500، گاڑی سوار پر 3 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- موسم گرما کی تعطیلات سے قبل اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
- کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
- پاکستان چین سے 15 ارب ڈالر قرض ادائیگی کیلئے 5 سال توسیع کا خواہاں
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015