نگراں وزیرداخلہ سرفراد بگٹی کا کہنا ہے کہ تمام غیرقانونی افرادکی نشاندہی کرلی گئی ہے اور حتمی پلان مرتب کرلیا گیا ہے، غیرقانونی پاکستانی شناخت رکھنے والوں کو جیلوں میں بھیجا جائے گا، ان کی جائیدادیں ضبط، اور 50 ہزار روپے سے زائد واپس نہیں لے جاسکیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے تارکین وطن کی حوصلہ افزائی کریں گے لیکن یکم نومبر کے بعد غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکیوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، مختلف شہروں میں سینٹرز بنائے گئے جہاں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے غیر ملکیوں سے متعلق جیو فینسنگ کر لی ہے، ہمیں معلوم ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کس گاوں اور کس شہر میں ہیں، کوئی بھی غیرقانونی مقیم افراد کو پناہ دے گا سختی سے نمٹیں گے۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا مہم غیرقانونی مہاجرین سے متعلق ہے قانونی دائرے میں آنے والوں کا مسئلہ نہیں ہے، ویزا لے کر پاکستان آئیں ہم مہمان نوازی کریں گے ہم مہمان نواز ہیں۔ نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا ملک میں سیاسی قیادت کو ٹھریٹس موجود ہیں، وقت آئے گا کہ اس ملک میں ایک بھی غیر قانونی غیر ملکی نہیں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا ناممکن ہے کہ کوئی ڈالر یہاں سے اسمگلنگ کرکے لے کر جائے، افغان مہاجرین فی خاندان واپسی پر 50 ہزار روپے تک کی افغان کرنسی لے جاسکیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015