سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے گورنر بننے کیلئے میرے آفس کے کارپٹ گِھسا دیے۔ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں میں ظرف نہیں ہوتا۔ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ مفتاح اسماعیل کو چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ بنایا، وہ کام نہیں کرسکے، مفتاح اسماعیل نے گورنر بننے کیلئے میرے آفس کے کارپٹ گَِھس دیئے، میں نے انھیں منع کیا نہیں بنا سکتا گورنر۔ سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بیانیے آج بھی اہم ہیں اور رہیں گے، ہم چیئرمین پی ٹی آئی کی طرح نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا ایک ہی بیانیہ تھا اور وہ انتقام تھا، کیا کوئی ایسا شخص بھی ہوتا ہے جو اپنے ہی ملک کےاداروں پر حملہ کرا دے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ چارٹرآف ڈیموکریسی میرےدل کے بہت قریب ہے، ٹروتھ کمیشن چارٹرآف ڈیموکریسی کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے جسے پورا کرینگے، نوازشریف انتقام پریقین نہیں رکھتے، مفاہمت کیساتھ آگےچلیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹروتھ کمیشن بنانےکیلئےپوری کوشش کرونگاتاکہ حقائق عوام کےسامنےآئیں، ٹروتھ کمیشن بننےدیں جوبھی حقائق ہیں سب عوام کےسامنےآنےدیں، کمیشن بنے گا تو یقیناً سسٹم بھی اسے برداشت کرلے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمیں ماضی سے سیکھنا چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے تاکہ ملک ترقی کرے، ہماری پارٹی میں ہرممبرکواسپیس دی جاتی ہے، میری خواہش ہےتمام اہم سیاسی جماعتوں کو اتحادی حکومت بنانی چاہیے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015