پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سوشل میڈیا ٹیم کو سرکاری خزانے سے ادائیگی کے الزام کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ٹیم اور انفلونسرز دونوں الگ تھے، جب کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نے کبھی اداروں کے خلاف کام نہیں کیا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو سرکاری خزانے سے ادائیگی کا جھوٹا الزام لگایا گیا اور الزامات لگانے والوں نے حقائق جاننے کی کوشش تک نہیں کی۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس مسئلے پر ہر قسم کی تحقیقات کیلئے تیارہے، خیبرپختونخوا میں سوشل میڈیا انفلونسر تحریک انصاف کیلئے نہیں بلکہ حکومت خیبر پختونخوا کیلئے کام کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انفلونسر سوشل میڈیا پر حکومت خیبرپختونخوا کی اچھی کارکردگی کی تشہیر کرتے تھے، ان سوشل میڈیا انفلونسرز کو سرکاری قواعد و ضوابط پورے کرنے اور اشتہار کے بعد بھرتی کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا انفلونسر پروفیشنل نوجوان تھے ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ مخالفین اس پر سیاسی بیان بازی کی بجائے ایف آئی اے یا دیگر اداروں سے اس منصوبے کی تحقیقات کروالیں۔ یرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مذکورہ اسکیم کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے، جب کہ ان سوشل میڈیا انفلونسرز کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ ان انفلونسر نے کوئی ریاست مخالف مہم چلائی ہو، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے لیڈر محمود خان اس وقت وزیراعلی تھے، سوشل میڈیا انفلونسرز پراجیکٹ کا جواب وہ دیں تو بہتر ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان اور سابق پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے اپنی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بدنام کرنے کیلئے نوجوانوں کے سوشل میڈیا کا استعمال کیا گیا جس سے ہمارا وقار دنیا بھر میں مجروح ہوا، ایک شخص کی بت پرستی،اس کےبیانیے کو پروموٹ کرنے کیلئے فنڈزرکھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کہ قوم کاپیسہ بے دریغ طریقے سے استعمال کیاگیا ظاہرکیا گیا، 30 سے40 افراد کو بھرتی کیا گیا، 800 اکاؤنٹ کھولے گئے، جن سے ریاست اور عوام میں دراڑ ڈالنے کی پلاننگ کی گئی اور واقعی قوم اپنے ہی اداروں کے خلاف چڑھ دوڑی اورجب تحقیقات ہوئیں تو پتا چلا یہ پبلک فنڈ تھا اور یہ مفاد عامہ کی ترقی کیلئے رکھا گیا بجٹ تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015