نگراں وزیرِ داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے افغان شہریوں کے انخلاء کے اعلان پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو یکم نومبر سے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا، گرفتار افراد کو افغانستان یا متعلقہ ممالک واپس بھیجا جائے گا۔ ایک بیان میں بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ ہولڈنگ اسٹیشنز بنا لیے گئے ہیں جہاں تارکین وطن کو کھانا پینا فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو یکم نومبر سے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا، گرفتار افراد کو افغانستان یا متعلقہ ممالک واپس بھیجا جائے گا۔ افغان قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ کراچی سے تقریباً سوا لاکھ افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں افغان قونصل خانے کے تحت رجسٹریشن کا کام بھی جاری ہے۔ پنجاب: غیرقانونی مقیم افراد کے انخلاء کی تیاریاں مکمل دوسری جانب پنجاب سے غیرقانونی مقیم غیرملکی افراد کے انخلاء کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہولڈنگ ایریاز قائم کیے گئے جبکہ اسکریننگ اور میپنگ کا عمل بھی حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ ضروری دستاویزات نہ رکھنے والے افراد کو 31 اکتوبر تک ازخود ملک چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہہے کہ غیرقانونی افراد کے انخلاء کے لیے رینجزر اور دیگر اداروں کی معاونت حاصل کی جائے گی۔ ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپوں میں خورد و نوش، طبی امداد اور سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015