بلوچستان: تربت میں تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ناصر آباد میں تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں جاں بحق افراد میں 4 مزدور شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے وال چاروں مزدوروں کا تعلق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔ اس واقعے سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ بھی بلوچستان کے ضلع تربت میں ہی 6 مزدوروں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ مرنے والوں میں 2 سگے بھائیوں سمیت 1 ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل تھے۔