لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اینٹی کرپشن نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پرویز الٰہی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عامر رضا کی عدالت میں پیش کیا جہاں اینٹی کرپشن کے وکیل نے ان کے مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کا موبائل فون ابھی تک نہیں ملا، موبائل فون ریکور کرکے اس کا فرانزک کروانا ہے۔ عدالت میں پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ پرویز الٰہی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر عدالت انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے۔ عدالت نے کارروائی مکمل کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ دوسری جانب میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ کہ نگران صوبائی حکومت کس حیثیت میں بجٹ منظور کرسکتی ہے؟ کیا چیف الیکشن کمشنر نے اسے بجٹ منظور کرنے سے نہیں روکا؟
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015