اوگرا نے مائع قدرتی گیس ( ایل پی جی ) کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کردی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( ا وگرا ) نے ماہ نومبر 2023کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 117 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 452 روپے کم کی گئی ہے۔ کمی کے بعد ایل پی جی 261 کے بجائے 251روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر3080روپے کے بجائے 2962روپے اور کمرشل سلنڈر11849 روپے سے کم ہوکر 11397 روپے میں دستیاب ہوگا۔ ایل پی جی کی سرکاری پیداواری قیمت میں 8437 روپے فی میٹرک ٹن کمی کی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق ڈالر کی قیمت کنٹرول ہونے کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل پی جی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وزیر اعظم سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
- شیر افضل مروت سے سخت سوال پوچھنے والے یوٹیوبر پر تھپڑوں کی بارش
- سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری
- اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلق کی عدالت میں تصدیق کر دی
- میرا ہدف پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ہے، محمد عامر کا بڑا بیان
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015