سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت 464 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے، انہوں نے کل 1706ووٹ حاصل کیے،حامد خان گروپ کے امیدوار عبدالقدوس 1242 ووٹ لے سکے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے کل 3756 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، اسی طرح سپریم کورٹ بار انتخابات میں سیکرٹری کی سیٹ کیلیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے علی عمران سید 1447 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ حامد خان گروپ کے سلمان منصور 1373 ووٹ لے سکے اور 74ووٹوں سے ہار گئے۔ اب تک کے غیر حتمی نتائج کے مطابق سپریم کورٹ بار الیکشن میں کل 17 سیٹوں میں سےعاصمہ جہانگیر گروپ نے صدر، سیکرٹری سمیت 13 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ حامد گروپ نے 17 میں سے 4 سیٹیں حاصل کیں۔ حامد خان گروپ کے ایڈیشنل سیکٹری شہباز کھوسہ ، نائب صدر پنجاب کامیاب ہوئے جبکہ حامد خان گروپ کے ایگزیٹیو کمیٹی کے دو ممبران بھی کامیاب ہوئے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی: وزیراعظم
- سفید موزوں کے داغ دھبے دور کرنے کا آسان طریقہ
- زیتون کے تیل کا ایک اور بڑا فائدہ سامنے آگیا
- 9 مئی کو اقتدار پرستوں نے وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کرسکا: مریم نواز
- 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا: آئی ایس پی آر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015