چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عرفان سعادت سپریم کورٹ کے جج مقرر

قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا۔ وزارت قانون و انصاف نے جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ 29 ستمبر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عرفان سعادت کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ جسٹس عرفان سعادت کی سپریم کورٹ میں بطور جج تقررسے سپریم کورٹ میں کُل ججز کی تعداد 16 ہوگئی۔ رواں برس 7 جولائی کو جسٹس مسرت ہلالی نے سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کا حلف لیا تھا۔ سپریم کورٹ میں ایک جج کی آسامی خالی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک اور جج کی تعیناتی کیلئے جلد جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن اپنے 28ممبران سے ججز تعیناتی معاملے پر تجاوز بھی طلب کرچکا ہے۔