مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب مجھے آپ پر فخر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ مریم اورنگزیب مجھے آپ پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کیے جانے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہراساں کرنے پر جس ظرف کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے عمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سپورٹر کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔






